

Loading content...
شح خود غرضی پر مبنی امساک کو کہتے ہیں یعنی انسان کسی چیز کا محتاج ہے اور عین اسی وقت کوئی دوسرا مومن اسی چیز کا محتاج ہے اور کوئی انسان اپنی محتاجی کو سامنے رکھتے ہوئے دوسرے کو کوئی چیز نہیں دیتا تو یہ شح نفس کہاجاتا ہے اور شح ایثار کے ضد ہے اسی کے بارے میں فرمایا گیاہے کہ جس شخص کو شح نفس سے بچا لیا گیا وہ فلاح پاگیا یعنی فلاح ایثار میں ہے …ایثار کامظاہرہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام نے بھی فرمایا ہے جیسا کہ سورہ دہر کی شانِ نزول کے بارے میں بیان ہوا ہے کہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام نے روزے رکھے اور افطار کے وقت خود روزے سے ہونے کے باوجود سائل کو کھانا عطا فرمایا اور اس کی مدح میں پوری سورہ نازل ہوئی …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار