

Loading content...
اسی طرح ہمارے سامنے دعائیں خزائن کی صورت میں موجود ہیں کچھ دعائیں ایسی ہیں جوچھوٹی چھوٹی بیماریوں کیلئے ہیں کہ فلاں دعا جو انسان پوری زندگی پڑھتا رہے گا اسے کبھی دانت کا درد نہیں ہوگا، فلاں دعا ہر نماز کے بعدپڑھتا رہے گا تو کبھی کھانسی نہیں ہوگی یا کبھی سردرد نہیں ہوگا یا کبھی معدہ خراب نہیں ہوگا اسی طرح گھر اور اولاد کیلئے دعائیں ہیں، بیوی بچوں کیلئے دعائیں ہیں اور یہ سب سونے چاندی تانبے کانسی کے سکوں کی طرح ہیں اور ہمیں ان میں سے کسی کو اٹھانے سے روکا بھی نہیں گیا مگر عقل کا تقاضہ یہ ہے کہ یہ سب اگرچہ قیمتی ہیں مگر ان میں سے جو چیززیادہ قیمتی ہے ہمیں وہی اٹھانا چاہیے اسی طرح ہمارے سامنے داڑھ کے درد سے لے کر پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی آبادی تک کی دعاؤں کے خزائن بکھرے ہوئے ہیں اور ہمیں ان میں سے اسی دعا کو معمول بنانا چاہیے جس کا فائدہ ہماری نظر میں سب سے زیادہ ہو ورنہ انسان الاقبال اور مفاتیح کی دعا ؤں کو دیکھے تو یہ اتنی دعائیں ہیں کہ جو انسان سارا دن پڑھتا رہے اور پوری زندگی پڑھتا رہے تو ایک منٹ کیلئے بھی دعاؤں سے فرصت نہ ملے یعنی گھر سے نکلنا ہے تو یہ دعا کریں، گھر میں داخل ہونا ہے تو یہ دعا پڑھیں، پل سے گزریں تو یہ دعا پڑھیں، بادل کودیکھیں تو یہ دعا پڑھیں، یعنی بیت الخلا سے لے کر مسجد تک اور ایک چھینک سے لے کر جماہی تک اتنی دعائیں ہیں جو انسان یاد ہی نہیں کر سکتا تو اب یہاں انسان کیلئے لازم ہوجاتا ہے کہ وہ کوئی ایسی جامع دعا منتخب کرے جو ہرمقام پر کام آسکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار