

Loading content...
دوستو!… ایک دن میں اپنے دوستوں سے یہ عرض کر رہا تھا کہ ہمیں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دعائے تعجیل فرج کے علاوہ کوئی دعا نہیں کرنا چاہیے اپنی لئے جتنی بھی دعائیں ہوسکتی ہیں انہیں ترک کرکے یہی دعا کرنا چاہیے وہاں ایک مہربان تشریف فرما تھے انہوں نے فرمایا کہ آپ تو شریعت اور فرامین معصومین علیہم الصلوات والسلام کے خلاف درس دے رہے کیونکہ انہوں نے ہمیں سِوائے غیر شرعی دعاؤں کے ہرقسمی دعا کرنے کی اجازت فرمائی ہے بلکہ انہوں نے ہمیں دعاکے مضامین بھی عطا فرمائے ہیں جیسا کہ زبور آل محمدعلیہم الصلوات والسلام صحیفہ کاملہ ہے، الاقبال ازجناب سید علیؐ بن طاؤس ہے، مفاتیح الجنان ازجناب شیخ عباس قمی ہے، اسی طرح کامل الزیارہ ہے اور بہت سے کتب ادعیہ ہیں تو آپ ان سب کوکنڈم (Condemn) کر رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار