

Loading content...
واقعہ کربلا ان کے سامنے لائیو(Live) چل رہا ہے، انہیں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام سے لے کر اپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام تک سب کی لاشیں اپنے آنگن میں رکھی ہوئی نظر آ رہی ہیں، ان کا آنگن ان کے سامنے آج بھی اجدادِ طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی لاشوں سے بھرا ہوا ہے، انہیں اپنے پاک پردہ دارانِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن آج بھی بازاروں میں مصروفِ سفر نظر آتے ہیں، انہیں اپنی پاک دادیاں صلوات اللہ علیہن آج بھی ظالم کے دربار میں کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں، شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کے بازو آج بھی ان کے سامنے زمین پر پڑے ہوئے ہیں، شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کے سینہ اطہر سے انہیں خون آج بھی مسلسل جاری نظر آرہا ہے اور ان سارے واقعات کو لائیو (Live) دیکھ کر وہ آج بھی زیارت ناحیہ میں فرما رہے ہیں ٭ لابکین لک بدل الدموع دماً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار