

Loading content...
اسی مثال کو سامنے رکھ کر ہم بھی سوچ سکتے ہیں کہ یہ دنیا وی امور تو ایک جیسے رہنے والے ہوتے نہیں اس کی ہر آنے والی چیز دراصل جانے ہی کیلئے آتی ہے چاہے دکھ ہو چاہے سکھ، چاہے دولت ہو چاہے صحت، چاہے اولاد ہو چاہے کوئی بھی نعمت یہ ساری چیزیں صرف جانے ہی کیلئے آتی ہیں اس لئے ان پردعاؤں کی دولت لٹانے کی بجائے ہمیں کسی ابدی چیز پر اپنی دعاؤں کو خرچ یا انوسٹ (Invest) کرنا چاہیے اور وہ واحد چیز ہے خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کے سوگوار گھر کیلئے ابدی خوشیوں کی طلب یعنی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دائمی حکومت کیلئے دعا کرنا، اس لئے عرفا فرماتے ہیں کہ تم اپنی دعاؤں کو ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے گھر اطہر کی آبادی کیلئے وقف کردو یہ کمالِ خلوص ہے، یہ تقاضۂ مؤدت ہے، یہی ثبوت وفا ہے کہ اپنے لئے کچھ بھی طلب نہ کیا جائے اور ہمارا اخلاقی فریضہ بھی یہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار