

Loading content...
اس بات سے دنیا کا ہر عقل مند انسان واقف ہے کہ انسان کے معمولات میں ترجیحات یا پریاریٹیز (Priorities) کا عمل لازم ہوتا ہے یعنی انسان کے سامنے اگر کئی کام ہوتے ہیں تو انسان ان میں سے بعض کاموں کو بعض کاموں پر ترجیح دیتا ہے جیسا کہ انسان کے پاس پیسے آئیں تو وہ گھر میں دیکھتا ہے کہ کس کس چیز کی ضرورت ہے مثلاً نئے کپڑوں کی بھی ضرورت ہے اور گھر میں آٹا بھی نہیں ہے اور مکان کی چھت بھی بوسیدہ ہے تو وہ سوچے گا کہ پرانے کپڑوں سے مزید چار آٹھ دن کام چل سکتا ہے اور پرانے مکان میں بھی دومہینے کام چلایا جا سکتا ہے مگر آٹے کے بغیر بچے ایک رات بھی نہیں گزار سکتے اس لئے وہ اپنی ترجیحات کو ترتیب دے گا اور سب پہلے وہ کھانے کا انتظام کرے گا اس کے بعد کپڑوں کا اس کے بعد وہ مکان کے بارے میں سوچے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار