

Loading content...
دوستو جیسا کہ آپ نے دیکھ لیا ہے کہ درجاتی لحاظ سے سب سے افضل دعا وہ ہے جو خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کے کسی مقدس فرد کو کی جائے اور اس سے بھی افضل دعا وہ ہے جو پورے کے پورے خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کو کی جائے اب یہاں پہنچنے کے بعد عرض کروں گا کہ عرفا ئے دوراں رضوان اللہ علیہمکا فرمان ہے کہ تم اپنی ذات کیلئے کبھی بھی کوئی دعا نہ کرو یہ زندگی کے دکھ سکھ تو فطرت کے چاروں موسم ہیں کبھی بہار ہوتی ہے تو کبھی خزاں کبھی گرمی ہوتی ہے تو کبھی سردی مگر یہ موسم کہیں ٹھہرتے نہیں بلکہ جیسے بہار گزرجاتی ہے ویسے ہی گرمی بھی گزرجاتی ہے اور جیسے گرمی گزرجاتی ہے ویسے ہی سردی بھی گزرجاتی ہے اس لئے ان گزرتے موسموں کیلئے اپنے دعا برباد کرنے کی کیا ضرورت ہے بلکہ اس دنیا کے دکھوں سکھوں کے موسموں کو اپنے مالک حقیقی کی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہیے اور اپنی دعاؤں کو خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کیلئے وقف کردینا چاہیے اور اپنے لئے کچھ بھی طلب نہیں کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار