

Loading content...
یعنی ایک انسان اپنے جیسے ایک مومن کیلئے دعا کرتا ہے اس کاثواب اور ہوگا اور اسی طرح ایک انسان اپنے بزرگوں کیلئے دعا کرتا ہے تو اس کا ثواب اور ہوگا اسی طرح ایک انسان کسی سیدزادے کیلئے دعا کرتا ہے تو اس کا ثواب اور زیادہ ہوگا اسی طرح ساری آل محمد علیہم الصلوات والسلام کیلئے دعا کرتا ہے تو اس کا ثواب اور زیادہ ہوگا اور اسی طرح کوئی انسان اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے دعا کرتا ہے اور وہ بھی ایسی دعا جس میں ساری آل محمد علیہم الصلوات والسلام اور ساری دنیا کے مومنین اور پوری کائنات کیلئے فائدہ ہو تواس کے اجر و ثواب کی تو کوئی انتہا ہوہی نہیں سکتی ہے … اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم کائنات کی سب سے اعلیٰ دعاکریں یعنی اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حکومت اِلٰہیہ کے قیام کی دعا کریں کیونکہ ان کے قیامِ حکومت ہی سے اولین و آخرین کے مومنین کا بھی فائدہ ہے اور اسی دعا میں کائنات کے ایک ذرے سے لے کر ذات واجب الوجود کی خوشی اور مسرت کا اہتمام ہے ا س لئے اس دعا سے بڑھ کوئی دعا ہوہی نہیں سکتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار