

Loading content...
آپ نے بھی کتابوں میں پڑھا ہوگا کہ جب شہنشاہِ دارین سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ہماری قمیص ہمارے حبیب جناب اویس کرنی رحمة اللہ علیہ کو دی جائے …جب وہ قمیص ان تک پہنچائی گئی تو اس وقت خلیفہ ثانی بھی ان قمیص پہنچانے والوں میں شامل تھے انہوں نے عرض کیا جناب آپ ہمارے لئے دعائے مغفرت فرمائیں، اس وقت جناب اویس کرنی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہم یہ قمیص مبارک ہاتھوں پر لے کر ساری کائنات کے گناہ گار مومنین کیلئے دعا ئے مغفرت فرماتے ہیں اگر تم بھی مومنین میں شامل ہو تو ہماری دعا تمہیں بھی پہنچ جائے گی اور اگر مومنین میں تم شامل نہیں ہوتو پھر ہماری دعا سے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا … یعنی جناب اویس کرنی رحمة اللہ علیہ نے کسی فردِ واحد کیلئے دعا نہیں فرمائی بلکہ انہوں نے دیکھا کہ شہنشاہ کائنات سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قمیص مبارک ہاتھوں پر لے کر جو دعا کی جائے گی وہ کبھی بھی رد نہیں ہوگی تو انہوں نے اپنی ذات سے ماوریٰ ہوکر دعا کا دائرہ افادیت بڑھایا اور امت مسلمہ کے سارے مومنین کو اپنی دعا میں شامل فرماکر یہ ثابت کردیا کہ سب سے افضل دعا وہ ہے جس کا فائدہ زیادہ سے زیادہ افراد کو پہنچے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار