

Loading content...
اس بھکاری نے کہا بادشاہ مجھے ایک روپیہ دے دے …بادشاہ نے جب یہ سنا تو حکم دیا کہ اس ذلیل کو جوتے مارو… جب اسے جوتے پڑے تو اس نے مارنے والے سے پوچھا بھائی تم مجھے کیوں مار رہے ہو؟…اس نے جواب دیا او احمق تجھے بادشاہ نے کہا تھا جو مانگنا چاہے وہ مانگ اور تم نے ایک روپیہ مانگ کر اس کی توہین کردی ہے اگر مانگنا تھا تو کوئی بڑی چیز مانگتا…اس بھکاری نے کہا اب مجھے چھوڑ دو میں بادشا ہ سے ایک بڑی چیز مانگنا چاہتا ہوں … اسے چھوڑ دیا گیا تو اس نے تخت کے سامنے آکر دونوں گھٹنے ٹیک کر ہاتھ باندھ کر کہا بادشاہ تو مجھے اپنی شاہی دے دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار