

Loading content...
دوستو!…جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے متعلق اپنے تمام تر جذبات اور عجزو انکساری کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اس کے ذہن میں اس فرد کا واضح تصور ہوتا ہے کیونکہ قانون تجاذب کے تحت کائنات کے تمام اجسام آپس میں کشش رکھتے ہیں اور تمام اجسام سے مقناطیسی شعاعیں خارج ہوتی ہیں اس لیے دعا کے کچھ نہ کچھ اثرات متعلقہ فرد پر کسی حد تک ضرور مرتب ہوتے ہیںا س کے علاوہ اس میں کچھ اضافی حواس کا بھی عمل دخل ہوتا ہے جو ایک اطلاع کو دوسرے جسم میں منتقل کرتے ہیں ان حواسوں کو لاشعوری حواس کہتے ہیں جو بالعموم خواب کی حالت میں جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں ان تمام باتوں کے باوجود سائنس اس چیز سے پوری طرح واقف نہیں ہوسکی ویسے بھی جو باتیں محسوسات یا احساسات پر مبنی ہوتی ہیں سائنس کیلئے ان کا کھوج لگانا مشکل ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی دنیا بھر کے سائنس داں اس ضمن میں شب وروز مصروف تحقیق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار