

Loading content...
نارتھ کیرولینا میں ہی 112خواتین پر ہونے والی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ وہ خواتین جنہیں خدا کی ذات پر پختہ یقین ہوتا ہے انہیں فشارِ خون کے مسائل کاکم سے کم سامنا کرنا پڑتا ہے سائنسداں یہ واضح کر چکے ہیں کہ(Aura) یا روشنی کا ہالہ ایک نہایت حساس چیز ہے جس میں نہ صرف طیاروں کی پرواز اور بجلیوں کی کڑک ہی سے لہریں اٹھتی ہیں بلکہ تارِ رباب کی جنبش سے بھی وہاں ہیجان پیدا ہو جاتا ہے ماہرین کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ خیال وارادہ سے بھی ہالے میں حرکت پید اہو جاتی ہے جب ہم دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو ہمارے گداز واضطراب کی لہریں اس ہالے میں ہیجان برپا کر دیتی ہیں جب اس کا یہ تموج وہاں کی فیض رساں طاقتوں سے ٹکراتا ہے تو وہ متاثر ہوتی ہیں اور جواباً یا تو خود ہماری مدد کو پہنچتی ہیں یا پھر ہالے میں کوئی لہر اٹھادیتی ہیں جو ہمارے دماغ میں پہنچ کر ایسی تجویز بن جاتی ہے جس پر عمل کرنے سے دکھ دور ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار