

Loading content...
دعا تھراپی پر کی جانے والی تحقیقات ثابت کرتی ہیں کہ دعا میں یکسوئی، ذہنی سکون اور کسی ایک جانب توجہ مرکوز ہونے کی بدولت اعصابی نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں انسانی جسم میں امراض کے پنپنے کا دارومدار جسم میںموجود قوتِ مدافعت (Resistance Power) کی کارکردگی پر بھی ہے اس نظام کی کارکردگی اور جسم میں موجود غدود (Glands) کی صحت براہ راست متناسب ہوتی ہے لہٰذا غدود جس قدر صحت مند ہوں گے قوت مدافعت بھی اتنی ہی مستحکم ہوگی غدود کی صحت کا راز زیادہ سے زیادہ پرسکون رہنے اور مثبت طرز ِفکر اور طرزِ زندگی اپنانے میں مضمر ہے اس لحاظ سے بھی دعا کی اثر انگیزی بلا شرکت ِغیرے ثابت ہوجاتی ہے … نارتھ کیرولینا میں ہونے والی ایک تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ خدا سے رجوع کرنے والے مریض عام افراد سے 5فیصد کم اینٹی بائیوٹکس (Antibiotics) استعمال کرتے ہیں ان میں پھیپھڑوں کا مرض بھی تین فیصد کم ہوتا ہے اور انہیں مصنوعی تنفس دینے کی ضرورت بھی بالعموم نہیں پڑتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار