

Loading content...
دوستو!…عرصہ دراز سے دعا تھراپی کی بدولت ذہنی دبائو اور پژمردگی پر قابو پانے کیلئے پیش رفت ہو رہی ہے حالیہ ریسرچ (Research) سے واضح ہوا ہے کہ ہمارے جسم کے پیراسیم پیتھٹک سسٹمparasympathatic system پر دعا کے بہت ہی منفعت بخش اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے جسم میں ایک اورنظام سیم پیتھٹک sympathatic system بھی کام کرتا ہے اول الذکر نظام کے تحت دل کی دھڑکن کا آہستہ ہونا، خون کی رفتار کم ہونا، پتلیوں کا سکڑ نا اور جسم کے مختلف مادوں اور غدودکی حرکات وقوع پذیر ہو تی ہیں جبکہ سیم پیتھٹک نظام sympathatic systemدل کی دھڑکن کی تیزی،،خون کی رفتار کی تیزی اور آنکھوں کی پتلیوں کے پھیلنے کو کنٹرول کرتا ہے پیرا سیم پیتھٹک سسٹم parasympathatic system انسانی ارادے اور اختیار سے آزاد ہوتا ہے مثال کے طور پر ہمارا سانس لینے کا عمل فطری ہے اگر ہم ارادے واختیار سے سانس کو کچھ دیر کیلئے روک بھی لیتے ہیں تو تھوڑا وقفہ گزرنے پر دم گھٹنے لگتا ہے اور ہم سانس لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں اسی سے ملتا جلتا معاملہ دل کی دھڑکن کے ساتھ بھی ہے ماہرین کے مطابق تمام جسمانی، نفسیاتی اور دماغی امراض جن میں عارضۂ قلب، فالج، ڈپریشن، قوت مدافعت میں کمی وغیرہ اسی نظام کے بگاڑ کی مرہون منت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار