

Loading content...
مثال کے طور پر نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن (Genral of Medicine) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ جیسے ترقی یافتہ اور مادیت پرست ملک کی ایک تہائی آبادی دعا کے طریقۂ علاج سے استفادہ کرتی ہے امریکی جریدے نیوز ویک کے سروے کے مطابق 82فیصد لوگ اپنی فیملی کی صحت وتندرستی اور ملازمتوں کیلئے دعائیں مانگتے ہیں، 75فیصد لوگ اپنی ذاتی برائیوں کو دور کرنے کی دعا مانگتے ہیں، 87فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ د دعائوں کو سنتا ہے، 36فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی نوکری یا کامیابی کیلئے کبھی دعا نہیں مانگی، 25فیصد افراد ہفتے میں کئی دن خدا کی عبادت اور دعا کرتے ہیں، دعا کے ذریعے علاج یعنی دعا تھراپی کو آج سائنسی طریقے سے سمجھنے پر کافی کام ہورہا ہے حقیقت یہ ہے کہ سائنس دعا کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وسیع حلقے کے پیش نظر اور خود سائنسدانوں کے بے شمار ماوریٰ الحواس تجربات کی وجہ سے بالآخر دعا پر تحقیق کرنے پر مجبور ہو گئی سائنس دانوں کی 25سالہ تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص خاموشی سکون اور یکسوئی کے ساتھ ذکر یا دعامیں مشغول ہوجاتا ہے تو اس کا جسمانی نظام خودبخود ایسی نفسیاتی تبدیلیاں پیدا کرلیتا ہے جس سے میٹابولزم (Metabolism) رفتار قلب rate of heartاور رفتار تنفس rate of breathing) بتدریج کم ہو جاتا ہے اور دماغی لہریں brain wavesآہستہ ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں ذہنی دبائو stressجو متعدد امراض کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے ختم ہو جاتا ہے اور مریض کی شفا یابی زیادہ تیزی سے ہوتی ہے… جن وجوہات کی بنا پر خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ واقع ہو تی ہے دعا کے باعث اس میں کمی کے نتیجہ میں خلیات کی عمر بڑھ جاتی ہے اور وہ اپنی بھر پور خدمات جسم کو پہنچا کر شفا یابی کا باعث بنتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار