

Loading content...
کچھ محققین نے روحانیت اور علاج کی بڑی اچھی تاویلات کی ہیں جن میں واشنگٹن میں ہاورڈ یونیورسٹی آف میڈیسن کے سائیکاٹرسٹ (Psychiatrist) مارٹن جونز شامل ہیں انہوں نے روح اور شفا کے ربط پر بہت کام کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم بہت سی دوائوں کے میکانزم (Mechanism) سے لا علم ہیں ہم محض انہیں ان کے اسباب اوراثرات سے شناخت کرتے ہیں بالکل اسی طرح ہم کسی آدمی پر پڑنے والے روحانی شعور کے اثرات کو بھی بیرونی طور پر دیکھ سکتے ہیں تو پھر ہم ایسا کیوں نہیں کرتے؟ یقین جانئے یہ بہت طاقتور ہے … میں نے پڑھا ہے کہ بحث مباحثہ سے ہٹ کر تحریری صورت میں ایسے ثبوت موجود ہیں کہ جو سٹریس (Stress) قوت مدافعت کو کمزور کردیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار