

Loading content...
اسلام میں ایک مخصوص مکتبۂ فکر ایسا ہے جو ہمیشہ سے دعا کے خلاف رہا ہے اور وہ ہر قسمی دعا کی کسی نہ کسی صورت میں نفی کرتا رہا ہے اگرچہ آیات و احادیث و فرامین میں دعا کی شدید تاکید موجود ہے لیکن اس کے باوجود وہ مکتبۂ فکر ہمیشہ دعاکے خلاف رہا ہے یہاں تک کہ وہ ایصالِ ثواب و دعائے مغفرت تک کی نفی کرتا رہا ہے نمازوں میں اور فوت شدگان کیلئے بھی دعا کرنے سے روکنے میں مصروف رہا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت دنیا کے کلاسیکل مذاہب (Classical Religions) جن کی تعداد 8 ہے اور نان کلاسیکل مذاہب (Non Classical Religions) جن کی تعداد 900 کے قریب ہے اورسب رلیجنز (Sub Religions) یعنی مذاہب کے اندر ان کی جو شاخیں یا برانچز ہیں (Branches) جنہیں مکاتیب ِفکر]سکولز آف تھاٹس[ (Schools of thoughts) کہاجاتا ہے 9 ہزار سے کچھ اوپر ہیں ان میں سے سوائے ایک دو مکاتیب ِفکر کے باقی سب دعا کے قائل ہیں اور دعا کو مذہب کا بنیادی رکن مانتے ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہودی ہیں، عیسائی ہیں، جین ہیں، ہندو ہیں، بدھ ہیں، سکھ ہیں، زرتشت ہیں، شتیوز ہیں یامسلمان ہیں یہ سب دعاکے صرف قائل ہی نہیں بلکہ دعا کے بغیر مذہب کو ادھورا سمجھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار