

Loading content...
دوستو!…اس ترغیب ِباہمی میں گستاخیوں کی بھی معافی ہوتی ہے اس میں چھوٹے کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ بڑے کی سرزنش کر سکتا ہے جیسا کہ شب عاشور کا مشہور واقعہ ہے کہ جب شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام کو شمر ملعون نے بلایا تو شہنشاہ معظم کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے حکم دیا کہ آپ اس ملعون کی بات سننے ضرور تشریف لے جائیں، شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام تشریف لے گئے، واپس آئے تو راستے میںجناب ظہیر بن قین کو منتظر پایا، انہوں نے کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام کو کاندھوں سے پکڑ کر جھنجھوڑ کر گستاخانہ لہجے میں عرض کیا کہ آقا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی والدہ پاک صلوات اللہ علیہا سے شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے صرف اس لیے عقد فرمایا تھا کہ ان کے بطن اطہر سے پیدا ہونے والا میرا ایک بیٹا میری نیابت میں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرے گا، آج آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ بہنوں اور بھائیوں کو چھوڑ جانا وفا کے بالکل خلاف ہے اگر واقعی آپ نے نصرت نہ کرنے کی سوچ لی ہے تو آپ کا سب سے بڑا مخالف میں ہوں آپ کو پہلے مجھ سے لڑنا پڑے گا،یہ بات جناب ظہیر نے اس درجہ جذبات سے کہی کہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام نے رو کر گلے سے لگا لیا اور فرمایا تو غیر ہے تجھے اتنا احساس ہے میں تو پھر بھی غلام ہوں یعنی ترغیب نصرت میں گستاخیوں کی معافی ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار