

Loading content...
دوستو!…جب مجاہد اجتماعی جنگ میں شریک ہوجاتا ہے تو پھر وہ سپہ سالار کا مکمل پابند ہوتا ہے یعنی جب وہ کہے جنگ شروع کر دو، جب روکے رک جائو، جدھر چاہے بھیج دے، جہاں جی چاہے کھڑا کردے، پوری فوج کی تقسیمِ کار سپہ سالار کے ذمہ ہوتی ہے،کیونکہ فوجوں میں صرف لڑنا تو نہیں ہوتا کسی نے انہیں پانی پلانا ہے، کسی نے کھانا تیار کرنا ہے، کسی نے ضروریاتِ زندگی مہیا کرنے ہیں، کسی کو صرف نگرانی پر لگادیا جاتا ہے… نگرانی اجتماعی بھی ہوتی ہے اور انفرادی بھی، نگرانی کے دوران عبادات بھی حرام ہوتی ہیں اور یہی نگرانی ہی عبادت ہوتی ہے مثلاً ایک غزوہ میں لشکر جارہا تھا راستہ میں رات ہوگئی شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو افراد کو فرمایا کہ تم نے رات گو جاگنا ہے نصف شب تک ایک شخص اور دوسری نصف شب دوسرا شخص جاگ کر پہرا دے گا دوسرا نصف شروع ہوا تو وہ مجاہد پہرہ دیتے دیتے سوچنے لگا کہ شب کا آخری حصہ اعمال کی مقبولیت کا وقت ہوتا ہے کیوں نہ میں بیکا رجاگنے سے نوافل شب ادا کرلوں یہ سوچ کر اس نے نماز پڑھنا شروع کردی، اسی رات کو دشمن نے شب خون مارنے کا پروگرام بنایا اور انہوں نے ایک آدمی کو بھیجا کہ ذرا جا کر دیکھ آئو کہ کیا واقعی اسلامی لشکر کے سبھی افراد سو چکے ہیں… وہ جاسوس آیا تو اس نے دیکھا ایک شخص تاریکی میں کھڑا ہے مگر وہ ہلتا نہیں اس نے سوچا شاید تاریکی میں یہ کوئی جھاڑی وغیرہ ہے انسان ہوتا تو چلتا پھرتا یہ ایک ہی مقام پر ساکت کھڑا ہے، ادھر مجاہد صاحب نے قیام میں کوئی لمبی سورة شروع کر رکھی تھی آخر جاسوس نے انتظار کے بعد تحقیق کیلئے کہ یہ واقعی انسان ہے یا کچھ اور اس نے ایک تیر مارا جو اس کے کان کے قریب سے گزرا، اس نے جلدی جلدی نماز ختم کرنے کا پروگرام بنایا ادھر کوئی دوسرا شخص جاگ رہا تھا اس نے پورے لشکر کو بیدار کردیا جب اس نمازی نے نماز ختم کی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تو نے یہ کیا شیطانی عبادت شروع کر رکھی تھی تمہیں معلوم ہے کہ ہم نے پوری فوج کی گردنیں تمہارے پاس امانت رکھی ہوئی تھیں اور تو ان سے غافل ہوگیا، تو خائن ثابت ہوا ہے اوربروز قیامت میری ساری فوج کا خون تمہاری گردن پر ہو گا اور تمہیں اس فوج کے قاتل کی حیثیت سے لایا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار