

Loading content...
شہزادہ جناب امیر قاسم علیہ الصلوات والسلام نے ارزق شامی ملعون سے فرمایا تھا کہ تو خود کو جنگ کا بہت بڑا ماہر سمجھتا ہے جبکہ تجھے جنگ کرنے کی چالیں بھی معلوم نہیں،اس نے عرض کیا مجھے سمجھ نہیں آئی فرمایا تو خود کو بڑا شاہسوار مانتا ہے اور جلدی میں تو یہ بھی نہیں دیکھ سکا کہ تمہارے گھوڑے کا تنگ ڈھیلا ہے اس نے فوراً حیرت سے جھک کر دیکھا تو فرمایا یہی تو تجھے معلوم نہیں تھاکہ یہ میدانِ جنگ ہے، یہ کہہ کر تلوار کا وار کیا اور گردن اڑادی … یعنی میدانِ جنگ میں ذرا سی غفلت گردن کی دشمن ثابت ہوتی ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ جو منتظر خود کو میدانِ نصرت میں لا کھڑا کرتا ہے کیا وہ غافل تو نہیں ہے؟…اگر غافل ہے تو اسے ہلاکت سے حفاظت کی ضمانت کس نے دی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار