

Loading content...
یہاں قابل غور نکتہ یہ ہے کہ بعض بزرگ تو اس طرح فرار ہوتے تھے کہ گھر پہنچ جاتے تھے اور بعض گھر سے بھی چند میل آگے چلے جاتے تھے …اسی طرح جہادِ انتظار میں بھی ایک فرار ہے یعنی اجتماعی دعا میں یا انفرادی دعا میں جو شخص دعا کرتے کرتے اچانک گھر پہنچ جاتا ہے یعنی اس کی توجہ گھر کے امور کی طرف چلی جاتی ہے اور تصور کی سکرین پر گھر کے مناظر دیکھنا شروع کر دیتا ہے یہ اس مفرور کی طرح ہے جو جہاد سے بھاگ کر گھر پہنچ جاتا ہے وہاں جسمانی جنگ تھی تو جسم بھاگتا تھا یہاں ذہنی جنگ ہے تو یہاں ذہن بھاگ جاتا ہے جتنا خطرناک وہاں کا فرار ہے اتنا ہی خطرناک یہا ں کا فرار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار