

Loading content...
اسی طرح موت کا منتظر وہ ہے جو اس کی مناسبت سے کام کر رہا ہے یعنی اعمال خیر بجا لارہا ہے نہ کہ دنیاوی لذات میں مستغرق رہ رہا ہے …علمائے اعلام نے موت کے انتظار کے معنی یہ بیان فرمائے ہیں ٭مداومة الذکرہ عدم الغفلةعنہ …یعنی آنے والی چیز کا ہمیشہ ذکر کرنا یعنی اسے یاد رکھنا اور اس سے غافل نہ ہونا…کیونکہ موت یاد ہوگی تو جملہ برائیاں اور نافرمانیاں چھوٹ جائیں گی ذکر کرنے سے مراد موت موت کی رٹ لگانا نہیں ہے بلکہ ہر عمل کرتے ہوئے یہ دیکھنا کہ موت بھی آنا ہے اس لئے یہ عمل اس کی مناسبت سے ہے یا نہیں ہے… اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج کا انتظار ہے یعنی خروج کا منتظر بھی وہی ہے جو اس کی مناسبت سے کام کر رہا ہے … جو کوئی عمل خروج کی مناسبت سے نہیں کر رہا وہ تو منتظر ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار