

Loading content...
عالم علم حقائق جناب امام صادق علیہ الصلوات والسلام کے دور میں کچھ لوگ حوادث زمانہ اور دشمنوں کے مظالم سے تنگ آکر دعائے تعجیل ِفرج کرتے تھے اور کچھ لوگ کہتے تھے کہ حکومت آلِ محمدعلیہم الصلوات والسلام جلدی آئے تاکہ ہم بھی اقتدار کے مزے لیں، لذات دنیا وآخرت ہمیں بھی میسر آئیں، یہ بات بارگاہِ قدس میں پہنچ گئی امام علیہ الصلوات والسلام نے ارشاد فرمایا کہ تم ہمارے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کی حکومت کو جلدی دیکھنا چاہتے ہو اور بڑی جلدی ہے تمہیں ان کی حکومت کی، حالانکہ ان کا لباس سادہ ہوگا، غذا سادہ ہوگی، یعنی اپنے جد اطہر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی طرح نانِ جویں پسند کریں گے، ہر بات تلوار کے حوالے سے کریں گے، جن کے دلوں میں ذرا بھر لذات دنیا کی رغبت ہوگی ان کیلئے ان کا دین ِجدید مشکل ترین ہوگا،پھر فرمایا جہاد ہوگا، جانیں قربان کرنا پڑیں گی، وہ عیش پرستی کا دور نہیں… ایک حدیث میں فرمایا کہ ان کی نصرت میں شہید ہونے والے کو دو شہدائے بدر کا اجر ملے گا، یہ نیت ہی فاسد ہے کہ یہاں تو لذات کو ترک کر دیا جائے تاکہ خروج کے دن پوری کسریں نکالیں گے پہلے تو کسی نے لذات دنیا کو چھوڑاہی نہیں ہے اگر کسی نے اس نیت سے چھوڑا بھی ہے تو اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ علامہ اقبال نے فرمایا تھا…ع
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار