

Loading content...
دوستو!…انتظار میں پہلے تو ایک جفا جو جنگی سپاہی اور صعوبت پسند مجاہد کا سا ذہن بنانا ہوگا اپنے اندر جہا دکی مکمل شرائط پوری کرنا ہوں گی …خروج کو طلب کرنے کی نیت یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مزے کریں گے بلکہ یہ نیت ہونا چاہیے کہ ہم اپنے آقا کی نعلین پر قربان ہوں گے …ایک مرتبہ ابو بصیر نے عالم علم حقائق جناب امام صاد ق علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہِ قدس میںاس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش آپ کی ظاہراً حکومت کا قیام ہوتا اور ہم بھی مزے کرتے … تو ان کے چہرے پر جلال کی سرخی دوڑ گئی اور فرمایا تم بھی اتنی گھٹیا سوچ رکھتے ہو حیف ہے تم پر کہ اپنے نفس کی خواہشات کی تکمیل کیلئے اتنی بڑی چیز طلب کر رہے ہو …یعنی ذاتی خواہشات اور عیاشی کیلئے حکومت ِآلِ محمد علیہم الصلوات والسلام کو طلب کرنا بھی گناہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار