

Loading content...
دوستو!… یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انتظام بھی قافلے میں شامل افراد کی مناسبت سے کرنا ضروری ہوتا ہے اگر قافلے میں سب امیر لوگ ہیں اور وہ بائی ائیر (By Air) یعنی ہوائی جہاز پر سفر کرنا چاہتے ہیں تو ایک غریب جو ان کے ساتھ جانا چاہتا ہے وہ اخراجات کیلئے زیادہ رقم جمع کرنے کی کوشش کرے گا، لباس اور خوراک میں قافلے والوں کے سٹیٹس (Status) کا خیال رکھے گا تاکہ قافلے کے کسی فرد سے وہ کم نظر نہ آئے حتی المقدور اچھا لباس وغیرہ بنائے گا …ہم بھی ایک کاروانِ حق کی ہمسفری کے منتظر ہیں اس شہنشاہ کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف کی جماعت میں شامل ہوکر چلنے کے منتظر ہیں کہ جن کے قافلہ کا ہر فرد اعلیٰ ترین متقی اور پرہیز گار ہوگاوہ پورا قافلہ پاک اور صاف ہوگا اب جسے بھی اس قافلہ میں شرکت کی خواہش ہوگی اسے پاک اور صاف ہونا پڑے گامتقی، متوکل، زاہد اور متدین بننا پڑے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار