

Loading content...
انتظار کی حقیقی صورت یہ ہے کہ انتظار ایک مقدمہ ہے یعنی جس کا انتظار ہے اس منتظَر کے آنے سے پہلے اس کی مناسبت سے عمل کرنا انتظار ہے مثلاً آپ نے کہیں سفر پر جانا ہے اور آپ کے چند دوست بھی آپ کے ساتھ جانے والے ہیں، ان دوستوں نے آنا ہے اور آپ ان کا انتظار کر رہے ہیں کہ دوست آئیں اور ہم سب سفر پر روانہ ہوں …یہ جو در میانہ وقت ہے یہ انتظار کا وقت ہے اس درمیانہ وقت میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر تو کوئی احمق ہی بیٹھ سکتا ہے ورنہ عقل مند سفر کی مناسبت سے انتظام کرنے میں لگ جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار