

Loading content...
یہ بھی واقعاتی حقیقت ہے جسے صاحب دار السلام جناب شیخ محمود عراقی لکھتے ہیں کہ ایک پنساری کی شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے خواص سے ملاقات ہوئی اور وہاں اس نے زیارت کے بارے میں اصرار کیا تو وہ اسے ساتھ لے کر گئے، سامنے ایک دریا آیا، وہ اس پر چلے اور اسے بھی پانی پر چلنے کا حکم فرمایا تو یہ بھی پانی پر چلنے لگا مگر راستے میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی اور وہ سوچنے لگا کہ میں نے جو صابن تیار کرکے چھت پر رکھا تھا وہ توگیا… یہ سوچ آتے ہی وہ پانی میں ڈوبنے لگا… وہ شہنشاہ معظمعجل اللہ فرجہ الشریف کے خیمہ اطہر سے ابھی کچھ دور تھا کہ آواز آئی ٭ردوہ انہ رجل صابونی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار