

Loading content...
ایک اور مثال پیش کرتا چلوں …فرض کرو ایک افسر آپ کو ملنے کیلئے ویٹنگ روم (Waiting Room) میں بلاتا ہے آپ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ابھی آجائے گاکیا آپ وہاں غافل ہو سکتے ہیں؟ کوئی اس کی ناپسندیدہ حرکت کر سکتے ہیں؟ بس منتظرین کو بھی لازم ہے کہ زندگی کے اعمال کو اس طرح مرتب کریں کہ ہم اپنے آقا عجل اللہ فرجہ الشریف کے خیمہ اطہر میں ا ن کے منتظر بیٹھے ہیں اب وہاں کیا کیا جائز ہے اور کیا کیا ناجائز ہے ضمیر سے پوچھتے جائیں اور عمل کرتے جائیں یہی زندگی افضل اہل کل زمان بنادے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار