

Loading content...
صرف اسی حدیث سے ہمیں اپنی زندگی کا مکمل دستور العمل حاصل ہوجاتا ہے آپ غور کریں اور سوچیں آپ کوشہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے اپنے خیمہ میں بلایا ہے اورفرمایا ہے تم یہاں بیٹھ کر انتظار کرو ہم ابھی تشریف لاتے ہیں،اب جتنا وقت آپ ان کے خیمہ اطہر میں رہیں گے کس طرح رہیں گے جس طرح وہاں رہ سکتے ہیں اس طرح اگر زندگی گزر رہی ہے تو ہم منتظر ہیں ورنہ نہیں …آپ خیمہ اطہر میں رہیں گے تو باوضو رہیں گے، بہت محتاط رہیں گے، کوئی بھی غلط کام صادر نہیں ہوگا…یہ ضمیر کا فیصلہ ہے کہ وہ کیا کیا کرنے کی وہاںاجازت دے سکتا ہے …حرم کعبہ میں، مشاہد مقدسہ پر، شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے روضہ اطہر میں کسی مومن و زائرکے حرکات وسکنات کیاہونے چاہیں؟…جو آئیڈیل (ideal) زائر اور ایک باشعور مومن وہاں کر سکتا ہے یہی کچھ ہم بھی کر سکتے ہیں جو کچھ وہاں کرنا جائز نہیں یہاں عالمِ انتظار میں بھی ناجائز ہے اپنے جملہ اعمال کو اس کسوٹی پر پرکھا جا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار