

Loading content...
حکومت اِلٰہیہ کی مدت کے بارے میں امام صادق علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کتنا عرصہ رہے گی کتب مجوس وہنود میں ہے کہ آخری راہنما کی حکومت ابد الآباد تک رہے گی …بعض علما نے شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی دس سال حکومت لکھ کر دھوکہ کھایا ہے کیونکہ یہ روایات ہماری نہیں ہیں بلکہ ابو سعید خدری اور ابو ہریرہ جیسے افراد سے مروی ہیں اور انہی کی روایات کو دیکھتے ہوئے ہماری کتب میں واضعین نے کچھ مواد ڈالا ہے اور ہمارا اس مواد سے کوئی تعلق نہیں ہے … اس پر میں نے پہلے ہی ایک خطاب میں تفصیل سے بات کی ہے اس لئے یہاں اس کا اعادہ نہیں کروں گا بلکہ یہی عرض کروں گا کہ مقصد حیات کی جو صفات بیان ہوئی ہیں ان کی رو سے انتظار کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار