

Loading content...
آج ہم انسانیت کو دیکھتے ہیں کہ اس میں ایک دہشت زدگی نظرآتی ہے یعنی ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے، ایک مذہب و ملت کے افراد ایک دوسرے کو کاٹ کھانے کو تیار ہیں، مسلمان مسلمان کو قتل کر رہے ہیں، سنی سنی کا دشمن ہے، عیسائی عیسائیوں کو مار رہے ہیں، ہندو ہندو کا معاشی قتل کر رہا ہے، اس سے بھی گہرائی میں جاکر دیکھتے ہیں تو ایک بھائی دوسرے بھائی کے درپئے آزار ہے، باپ بیٹے میں ٹھنی ہوئی ہے، رشتہ دار رشتہ داروں کے تعاقب میں ہیں یعنی ہر طرف ایک نفسا نفسی کا عالم ہے، انسان بھیڑ میں بھی تنہا ہے، ہر آدمی معاشی، اخلاقی، مذہبی، اقتصادی مسائل کا شکارہے، فرد سے لے کر ملکوں تک دیکھیں آپس میں ایک کلیش (Clash) نظرآتا ہے، کوئی کسی کا ہمدرد نہیں، کوئی کسی کا دوست نہیں، اگر دوستی ہے تو مفادات کی حد تک ہے، مذہبی مراسم پروفیشن (Profession) بن چکے ہیں، ان حالات سے ہر شخص تنگ آچکا ہے اور چاروں طرف دیکھ رہا ہے کہ کوئی مسیحا آئے اور انسانیت کے دکھی دلوں کا علاج کرے مگر کوئی نظر آہی نہیں رہا ہے … اس دور میں تو کٹر ہندو انتہا پسند بال ٹھاکرے جی بھی یہی آواز اٹھاتے ہوئے نظرآتے ہیں کہ ہندوستان کو کسی خمینی کی اشد ضرورت ہے جو امن کا قیام کرے گویا چشم حالات سے ہر چیز کسی کی منتظر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار