

Loading content...
یہ صبح صادق کا دور دراصل دورِ ظہورِاصغر ہے …روشنی پھیل چکی ہے آہستہ آہستہ حقائق سامنے آرہے ہیں …علامہ حسن ابطحی نے اپنی کتاب پروازِ روح میں ایک بہت پتے کی بات لکھی ہے… وہ اپنے استاد مکرم جناب شیخ محمود عتیق آقا جان زنجانی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ وہ امام زمانہ روحی لہ الفداہ کے خواص میں سے تھے اور وہ فرمایا کرتے تھے کہ ظہور صغریٰ 1340ہجری یعنی 1921عیسوی کو ہو چکا ہے …سوال ہوا کہ آپ کو کیسے معلو م ہوا ہے کہ ظہور صغریٰ ہو چکا ہے کس کتاب میں ہے؟…تو انہوں نے اپنے اصل سورس (Source) کی طرف تو اشارہ نہیں فرمایا جو یقیناً شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہوں گے مگر انہوں نے فرمایا کہ زمانے کے حالات دیکھو 1921عیسوی سے پہلے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا نام بھی غیب ہوگیا تھا، کوئی نام تک جانتا نہ تھا، ذکر تک کوئی نہیں کرتا تھا، اب دوست دشمن،مسلم غیر مسلم، سب ہی مصلح اعظمعجل اللہ فرجہ الشریف کا نام لے رہے ہیں ذکر کر رہے ہیں …ان سے پوچھا گیا کہ ظہور صغریٰ کا مقصد کیا ہے؟ـ تو فرمایا یہ خروج کیلئے مومنین کو تیار کرنے کا وقت دیا گیا ہے تا کہ پوری دنیا کے ذہن ظہو رِاقدس کیلئے تیار ہو جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار