

Loading content...
پھر غیبت کبریٰ کی رات چھاگئی،ہر چیز پر تاریکی چھا گئی،چہروں کی پہچان جاتی رہی، موذی جانوروں نے حکومت سنبھال لی، درندے دشمنی کی غاروں سے باہر نکل کرمومنین کے افکار کے چیتھڑے اڑانے لگے، سونے اور پتھر میں شناخت باقی نہ رہی،مگر پھر ظہور صغریٰ کا دور آیا جیسے طلوعِ آفتاب سے پہلے صبح ِکاذب ہوتی ہے پھر صبح صادق ہوتی ہے پھر طلوع آفتاب جہاں تاب ہوتا ہے… سورج ایک دم طلوع نہیں ہوجاتا اسی طرح صبح کاذب وصبح صادق ہی ظہور صغریٰ ہے …ہمارے بزرگ دوست جناب سید عطا حسین حیدری صاحب فرماتے تھے کہ مرغ جب آذانیں دینا شروع کر دیں تو سمجھ لو کہ سحر قریب ہے… اسی لیے عام کتبوں پر لکھا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار