

Loading content...
اسی طرح شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں انسانیت ایک بچے کی طرح پہلی کلاس میں داخل ہوئی، انہوں نے ہر کام خود کر کے دکھایا تو لوگوں نے سیکھا، نقل کی، نماز، روزہ، حج، زکواة وغیرہ سب خود کر کے دکھائے… آہستہ آہستہ انسانیت خود انحصاری سیکھتی گئی… پھر دورِ آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام میں ابتدائی معلومات حاصل کر چکنے کے بعد صرف اہم اہم اور مشکل مشکل مسائل دریافت کرنے حاضر ہوتے رہے مومنین خود انحصاری حاصل کرتے گئے،تا اینکہ دور غیبت آگیا غیبت صغریٰ میں مکمل خود انحصاری کیلئے ذہن تیار کیا گیا نوابِ اربعہ کی موجودگی کے باوجود رابطہ کم ہوتا گیا اور مومنین اپنے مسائل اور تکالیف شرعی پر خود استنباط کرنا سیکھتے گئے،اپنے فرائض کو پہچاننا اورسمجھنے میں غلطی کرنا وغیرہ کے عمل میں آزاد ہوتے گئے جب 70ـ72 سال یہ تربیت دی گئی تو پھر پوری انسانیت کو کمرۂ امتحان میں پہنچادیا گیا اور غیبت ِکبریٰ کا دورشروع ہوگیا اور یہی امتحان کا طریقہ ہے کہ طالب علم کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کاموقعہ دیا جائے اور جو اس امتحان میں کم سے کم غلطیاں کرتا ہے اپنے فرائض اور احکام کو ٹھیک ٹھیک پہچان کر عمل کرتا ہے تو اس کا حق ہے کہ اسے افضل اہل کل زمان قرار دیا جائے اسی لیے فرمایاکہ دور غیبت کے مومنین افضل اہل کل زمان ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار