

Loading content...
ان ادوار کا تھوڑا سا فلسفہ بیان کردوں …دیکھئے ایک بچہ پہلی جماعت میں داخل ہوتا ہے، استاد اسے پڑھاتا ہے تو پہلے خود کہتا ہے الف پھر وہ کہتا ہے الف، پہلے خود حروف لکھ دیتا ہے پھر اس سے لکھواتا ہے …یعنی ابتدائی کلاسوں میں استاد سبق سناتا ہے بچہ یاد کرتا ہے جیسے جیسے علم اور شعور بڑھتا جاتا ہے استاد بچے کو خود انحصاری سکھا تا ہے تااینکہ بچے سے نیا سبق سنتا ہے اور خود اس کے اغلاط کی درستی کرتا جاتا ہے اور اگلے سبق کا کہہ دیتا ہے کہ گھر سے یہ سبق یاد کر کے آنا اور دوسرے دن سنانا پھر جہاں غلطی ہوتی ہے وہ درست کرتا جاتا ہے املا لکھواتا ہے حروف درست کرتا ہے صرف غلطیاں دیکھتا ہے اور بچہ آہستہ آہستہ خود انحصاری سیکھتا جاتا ہے تا اینکہ مکمل طور پر استاد سے آزاد ہوجاتا ہے تا اینکہ پی ایچ ڈی کا مقالہ وہ بغیر کسی استاد کے ذاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر لکھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار