

Loading content...
اس کے بعد ہیں علائم فرج صغریٰ مثلاً امام صادق علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں مومنین عرض کرتے ہیں کہ آقا آپ کے چاہنے والوں کی زندگی اجیرن ہے، ظلم وجبر کی تلوار گردنوں پر لٹک رہی ہے،شیعہ کہلانا جرم ہے،فقر وفاقہ دامن گیر ہے، مذہبی آزادی نہیں ہے،ہم کب تک اس ظلم میں گرفتار رہیں گے؟… فرمایا جب تمہارے صاحب العصرعجل اللہ فرجہ الشریف غیبت اختیار فرمائیں گے تو بس فرج کی توقع رکھنا،یعنی غیبت کے فوراً بعد فرج صغریٰ حاصل ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار