

Loading content...
یہاں یہ بات عرض کردوں کہ غیبت کبریٰ و صغریٰ کو احادیث میں غیبت طویلہ و قصیرہ فرمایا گیا ہے اور بعض روایات میں غیبت التامہ فرمایا گیا ہے مگر اصطلاحاً انہیں غیبت صغریٰ و کبریٰ ہی کہاجاتا ہے اور اسی مناسبت سے فرج اصغر کو فرج صغریٰ کہاجاتا ہے اور فرج اکبر کو فرج کبریٰ کہا جاتا ہے اور ظہور اصغر کو ظہور صغریٰ کہاجاتا ہے اور ظہور اکبر کو ظہور کبریٰ کہاجاتا ہے …یہ مناسبتیں شاید عارف ربانی جناب آغاجان زنجانی اعلی اللہ مقامہ نے ایجاد فرمائی ہیں … اس وضاحت کے بعد یہ بھی عرض کروں گا کہ وہ احادیث و روایات جو علائمکے بارے میں ہیں ان میں فرجین کا ذکر تھا لیکن بعض صاحبان ِکتب کو لفظ فرجسے اشتباہ ہوا ہے کیونکہ ان میں سے کچھ احادیث ِحوادث ہیں کچھ علائمِ فرج ہیں اور علائم فرج میں کچھ علائم فرج صغریٰ ہیں اور کچھ علائم فرج کبریٰ کے ہیں… جن احادیث میں پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام نے 14سوسال کے درمیان ہونے والے حوادث کی پیشگوئیاں فرمائی ہیں انہیں بھی علماء نے علائم خروج میں داخل کردیا ہے حالانکہ وہ حوادث وفتن ہیں نہ کہ علائم مثلاً فرمایا کہ کعبہ منہدم ہوگا، حجر اسود اکھاڑا جائے گا، بنی امیہ کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، بنی عباس میں اختلاف ہوگا، پھر ان کی تباہی ہوگی وغیرھم … یہ حوادث ہیں جو ماضی میں رونما ہو چکے ہیں مگر یہ علائم میں شامل نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار