

Loading content...
آئیں ہم سب ان بہتے ہوئے اشکوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے دعا کریں کہ ان مستورات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کی ابدی خوشیوں کا زمانہ جلدی آئے، ان کے منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور و خروج جلدی ہو، جس مشن کی تکمیل کی خاطر ان پاک ذوات نے شام جانا پسند فرمایا تھا اس مقدس مشن کی تکمیل کا اب اظہار ہو کہ تمام کائنات میں اس پاک خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام کی ابدی اور دائمی حکومت اِلٰہیہ کا قیام ہو اور ملکۂ شام پاک بھائی کے مقصد و مشن کی وارث صلوات اللہ علیہا اب ابدی خوشیوں کے ساتھ وطن واپس تشریف لائیں اور ان کے قلب مضطر کی ہر حسرت ان کے منتقم حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف پوری فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار