

Loading content...
اس کے بعد بزبانِ دل پاک بھائی کو مخاطب ہو کر فرماتی ہیں بھائی آپ تو جانتے ہیں کہ ہم شام کے ملک میں جارہی ہیں … یہ وہ ملک ہے جسے فتح کرنے کیلئے بابا جان علیہ الصلوات والسلام نوے ہزار جنگجو ساتھ لے کر گئے مگر باطل کا یہ قلعہ سر نہ ہوا…شام وہ ملک ہے جسے ہمارے بھائی امام حسن المجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام ہزاروں جنگی جوانوں کو ساتھ لے کر فتح کرنے کیلئے گئے،باطل کا یہ قلعہ پھر بھی قائم رہا ہے …ا ب ہم اسی شہرکو فتح کرنے جا رہی ہیں، نہ ہمارے پاس کوئی جنگجوجوان ہیں،نہ ظاہری کوئی اسلحہ ہے … ہمارے ساتھ ایک جوان ہے مگر اسے شامِ غربیاں نے ضعیف کردیا ہے اور وہ بھی ایسا بیمار ہے جسے خود ہمیں سنبھالنا پڑ رہا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار