

Loading content...
دوستو!… اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک طرف ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کربلا معلی کے میدان میں چھ مستورات اصحاب سلام اللہ علیہننصرت فرماتے ہوئے شہید ہوجاتی ہیں اور وہ اپنے فریضہ نصرت کو سمجھ لیتی ہیں مگر دوسری طرف مخدرات عصمت و طہارت صلوات اللہ علیہن میں سے کسی نے تلوار نہیں اٹھائی اور خیام سے قدم تک باہر نہیں رکھا تو کیا ان پر نصرت واجب نہیں تھی؟… یہ بھی سوچا جا سکتا ہے کہ کیا ان پاک پردہ داران توحید ورسالت صلوات اللہ علیہن کو ان مستورات اصحاب جتنی بھی شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام سے محبت نہیں تھی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار