

Loading content...
کربلا کے میدان میں جناب عبد اللہ ابن عمرو ابن جنادہ کی والدہ میدان میں باضابطہ جہاد فرماتی ہیں، جناب وہب ابن عبد اللہ کلبی کی والدہ اور ان کی نوبیاہتا دلہن بھی میدانِ جہاد میں نصرتِ امام کا فریضہ بھرپور طریقے سے ادا فرمانے کے بعد جام شہادت تک نوش فرمالیتی ہیں اور یہ تو ایک تاریخی حقیقت ہے کہ واقعہ کربلا میں تقریباً چھ مستورات اصحاب امام مظلوم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں شہید ہوئیں اور جو راہِ شام میں پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کی نصرت میں شہید ہوتی ہیں ان کی تعداد تو بہت زیادہ ہے جیسا کہ شہزادی حلب جناب درة الصدف سلام اللہ علیہاکی فوج میں شامل ہونے والی سینکڑوں جوان لڑکیاں باضابطہ جنگ کرکے درجۂ شہادت پر فائز ہونے کے بعد آج کی مستورات کو یہ درسِ جاوید اور اصولِ نصرت تعلیم فرماتی ہیں کہ اس پاک گھر کے افراد کی نصرت میں جہاد کرنا پڑے تو مستورات کو بھی تامّل اور جھجک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت مستورات پر بھی جہادِ اصغر یعنی جہاد بالسیف واجب ہوجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار