

Loading content...
جب ہنگامۂ جنگ جاری تھا تو اس وقت سارے جوان فرار میں زندگی دیکھ رہے تھے اس وقت نسیبہ خاتون سلام اللہ علیہاکا ایک بیٹا بھی شریک تھا اور وہ بھاگنے لگا تو وہ مستور اس کے سامنے آگئی اور فرمایا تو اپنے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ رہا ہے کیا تجھے شرم نہیں آتی فوراً واپس جاؤ اور اپنے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اپنی جان نچھاور کرو … اس کا بیٹا شہید ہوگیا تو یہ نصرت کیلئے خود دوڑی راستہ میں کسی زخمی کی تلوار پڑی دیکھی تو وہ اٹھالی اور مصروفِ جہاد ہوگئی اور آتے ہوئے تیروں اورتلواروں کے سامنے سینہ سپر ہوگئی جب یہ مصروف جہاد تھی تو اس وقت ایک انصاری جوان میدان سے بھاگ رہا تھا اسے بھاگتے دیکھ کر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے فرمایا او بدبخت تو تو بھاگ رہاہے مگر اپنی ڈھال تو پھینک کر جا، اس انصاری بدبخت نے وہ ڈھال پھینک دی، سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نسیبہ خاتون سلام اللہ علیہاسے فرمایا اب آپ یہ ڈھال اٹھالیں تیروں کے سامنے اپنے جسم کو پیش نہ کریں … مگر اس دوران انہیں چھتیس36 زخم چھاتی پر آچکے تھے جو تیر انہوں سے اللہ د کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف آتے ہوئے اپنے سینہ پر قبول کئے تھے تاکہ میرا مالک محفوظ رہے … جب یہ مستور سلام اللہ علیہا مصروف جہاد تھی تو اس وقت ان کا سعادت مندبیٹا دم توڑ رہا تھا اور اس نے ان سے پانی مانگا مگر یہ اللہ د کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑ کر اسے پانی دینے تک نہ گئی اور وہ پیاسہ ہی حوض کوثر تک پہنچا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار