

Loading content...
دوستو!…عام طور پر مستورات پر جہاد ساقط مانا جاتا ہے مگر صرف جہاد بالسیف ہی ساقط ہوتا ہے باقی جہاد ان پر کبھی ساقط نہیں ہوتے کیونکہ جہاد بھی نماز کی طرح کا حکم ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ عورت کیلئے نماز باجماعت مردوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ادا کرنے کی عمومی اجازت نہ ہومگرنماز اس پر بھی واجب ہے ہاں جب مقصد و مشن کی بقا کا معاملہ ہوتو پھر عورت پر بھی جہاد بالسیف واجب ہوجاتا ہے … اس جہاد کی اولین مثال ہمیں جنگ احد میں ملتی ہے جب سارے بڑے بڑے جوان آتش حرب گرم دیکھ کر پہاڑوں کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں تو عین اس وقت سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تنہا دیکھ جناب نسیبہ خاتون سلام اللہ علیہا ان کی حفاظت میں تلوار لے کر جہاد فرماتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار