

Loading content...
دوستو!…یہاں یہ بھی عرض کر دوں کہ جب انسان مشن و مقصد حق کیلئے جانی قربانی کا عزم صمیم کرلیتا ہے تو فوراً مقامِ ولایت پر پہنچ جاتا ہے جیسا کہ ہم کربلا معلی کی شب عاشور میں دیکھتے ہیں کہ جب شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے اصحاب عظام علیہم السلام نے نصرتِ حق میں قربان ہونے کا عزم کرلیا تو اس وقت زمانے کے امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام نے انہیں ان الفاظ میں خراج تحسین پیش فرمایا٭ السلام علیکم یا اولیا اللہ … یعنی وہ سارے مقامِ ولایت پر فائز ہوچکے تھے … اسی طرح جو شخص جہاد کبیر کا عزم صمیم کرلیتا ہے تو وہ ولی کبیر قرار پاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار