

Loading content...
کیونکہ قرآن کریم بھی تصرفات کا حامل ہے جیسا کہ ارشاد ہے کہ قرآن کے ذریعے مردے زندہ کئے جا سکتے ہیں پہاڑوں کو چلایا جا سکتا یعنی تصرفات کئے جا سکتے ہیں اور پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام نے تصرفات کا ظاہری مظاہرہ فرمایاہے یعنی تصرفات ہی کا وزن ہے … اس لئے جہاد ِکبیر میں جو ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں وہ روحانی و معنوی ہتھیار ہیں جو انتہائی بھاری ہتھیار ہوتے ہیں اور ان ہتھیاروں سے جو جہاد کیا جاتا ہے اسے جہاد بالتصرف کہاجاتا ہے اور یہی وہ جہاد ہے جو اولیائے کرام رضوان اللہ علیہم بعد ازحیات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور معصومین علیہم الصلوات والسلام بھی ظاہری حیات طیبہ کے بعد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تبھی تو آج تک دین حق باقی بھی ہے اور اس میں افرادی طور پر اضافہ بھی ہوتا چلاجا رہا ہے،اسی لئے تو ہم زیارت میں کہتے ہیں کہ آپ نے ایسا جہاد فرمایا جیسا جہاد کرنے کا حق ہے یعنی ان کا جہاد ابھی تک جاری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار