

Loading content...
دوستو!…بہ مصلحت عدو سازی تو یہود و نصاریٰ کی فطرت ثانیہ ہے …آپ نے شاید ایک نام کبھی پڑھا ہو جو کیرے سِس کا ہے اور یورپ اسے (Fire Brigade) فائر بریگیڈکا موجد بیان کرتا ہے …یہ قبل از مسیح کا شخص تھا اور اس نے آگ بجھانے کے ماہر غلاموں کی ایک فوج بنائی تھی اور وہ انتہائی لالچی آدمی تھا …روم میں جہاں بھی کسی کے مکان کو آگ لگ جاتی تھی تو وہ وہاں فوراً پہنچ جاتا تھا اور مالک مکان سے کہتا تھا کہ تم اپنا مکان اور اس کا کل سامان میرے پاس بیچ دو تواس کے بعد میں آگ بجھانے کی کوشش کروں گا اور وہ مالک مکان سے اصل قیمت سے نوے گنا کم قیمت پر وہ مکان لے لیتا تھا اور پھر اس کے غلام آگ بجھاتے تھے اور جو مکان نہیں بیچتا تھا اس کا مکان جلتے دیکھ کر وہ قہقہے لگاتا تھا…اس طرح وہ روم کا ایک امیر آدمی بن گیا تھا اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے حکومت وقت کو پریشان کرنے کیلئے سپاٹی کس نامی ایک شخص کو بغاوت پر اکسایا تھا اور اسے بہ مصلحت عدو بنایا تھا اور اسے ایک چھوٹی سی فوج بھی دے دی اور حکومت کے خلاف اس سے کاروائیاں کرواتا تھا تااینکہ اس نے روم کے حاکم سے معاہدہ کیا تھا کہ اگر وہ اس بغاوت کو کچل دے تو وہ اس کی حکومت میں شامل کیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار