

Loading content...
دوستو!… ہم یہ عرض کر رہے تھے کہ اس دور کا جہاد جہادِ کبیر ہے جو جہاد بالتصرف کہلاتا ہے، اس میں بھی شہادت کبیرہ کا درجہ عطا فرمایا جاتا ہے، اس میں انسان مجاہد و مجروح بھی قرار پاتا ہے، اس میں ناصر بھی ہوتا ہے، فائز بھی ہوتا ہے، اس میں مفرور بھی ہوتا ہے اور یہ فرار جسمانی نہیں ہوتا بلکہ روحانی ہوتا ہے، اس میں انسان مہاجر بھی ہوتا ہے …اس دور میں منفی روحانیت کی حامل قوتیں اپنی پوری طاقت استعمال کر رہی ہیں اور آج بھرپور طریقے سے مصروف جنگ و قتال ہیں انہوں نے سو مکھی جنگ چھیڑ رکھی ہے یعنی ایک طرف اقتصادی جنگ جاری ہے، دوسری طرف میڈیا وار (Media War) جاری ہے، تیسری طرف سیٹلائیٹ وار(Satellite War) جاری ہے، چوتھی طرف پروپیگنڈا کی جنگ جاری ہے، پانچویں طرف سے ثقافتی جنگ جاری ہے، یعنی بزنس سے لے کر نفسیاتی میدان تک جنگوں کی ایک طویل فہرست نظر آتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار