

Loading content...
کہ جو ہمارے شہنشاہ بیٹے کے خروج کا منتظر ہے وہ حالت انتظار میں ایسے ہے جیسے وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خیمہ اقدس میں ان کا منتظر بیٹھا ہو بلکہ وہ اس طرح ہے جیسے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے تلوار لے کر مصروف ِجہاد ہو…کیونکہ انتظار کے بارے میں ہے کہ٭ الانتظار اشد من الموت … انتظار موت سے زیادہ شدید و اذیت ناک چیز ہے اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی انتظار تو ایک مجاہدۂ مسلسل ہے، نفس کے ساتھ جہادِ مسلسل ہے، اپنے آپ کو تیار کرکے بیٹھنا نفس کو آلودگیوں سے پاک کرکے انتظار کرنا ہے… یعنی اگرجہاد جاری رہے تو مجاہد کیلئے دوسراراستہ یہ ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی جہاد کرتا چلا جائے تااینکہ یا طبعی موت آجائے یا شہادت کی اور ان دونوں میں اس کیلئے کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ دونوں شہادت ہی قرار پاتی ہیں اسی لئے تو فرمایا گیا ہے کہ ٭من مات علیٰ حب آل محمدؐ مات شہید … یعنی وہ محبت میں رہتے ہوئے اطاعت و تزکیات و ریاضات میں مصروف رہنے والا ہوگا کیونکہ محبت تو انسان سے بہت کچھ کرواتی ہے زبانی دعویٰ کرنے والا بے عمل انسان محب تو نہیں کہلا سکتا … ہاں جس کی زندگی مجاہدانہ ہے اس کی موت بستر پر بھی ہوجائے تو شہادت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار