

Loading content...
دوستو!… یہ بھی یاد رہے کہ جہاد بالتصرف کے دو شعبے ہیں جہاد بالغیر یعنی خارجی دشمن کی روحانی ریشہ دوانیوں کے خلاف جنگ کرنا اور انہیں توڑنا اور دوسری طرف جہاد کبیر ہے یعنی اپنی روحانی قوتوں کو ترقی دینا… لیکن یہ بات یاد رہے کہ اس دور میں جہادِ کبیر کیلئے جہادِ اکبر شرط ہے یعنی جب تک ہم اپنی روحانی قوتوں کو ترقی نہیں دیں گے اس وقت تک ہم دشمن کا روحانی طور پر مقابلہ نہیں کر سکیں گے اس لئے آج جہادِ اکبر کو بہت اہمیت حاصل ہے اور یہ بھی ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس دور میں ہمیں قرآن کریم کی طرف سے باطنی و خارجی دشمن کے مقابلے میں جہاد بالتصرف کا حکم ہے کیونکہ جہاد کسی بھی دور میں ساقط نہیں ہوتا ہاں کبھی کبھی وہ نصرت کا روپ اختیار کر لیتا ہے اور وہ بھی جہاد ہی ہوتا ہے اور اس دور میں جہادِ اکبر ہو یا جہادِ اصغر یا جہادِ کبیر ہو یہ سارے جہاد ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت شمار ہوتے ہیں اور ہم پر نصرت واجب ہے اس لئے ہمیں ان جہادوں کی طرف آنا واجب ہے اور ہمیں جہادِ کبیر کو سب جہادوں پر ترجیح دینا ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار