

Loading content...
دوستو!… کوئی بھی ملک فحاشی کے خلاف کتنے ہی سخت قوانین بنالے لیکن اسے روکا نہیں جا سکتا جیسا کہ سعودی عرب یا اس جیسے دوسرے ممالک میں سخت قوانین ہیں مگر وہ قوانین صرف سڑکوں پر گشت کرسکتے ہیں گھروں کے اندر تو نہیں جا سکتے اس لئے ان کی کوئی افادیت نہیں ہوتی اس لئے اس دور میں سوچوں پر تصرف کرکے ایک شریف اور متدین سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو ظاہر، باطن، جلوت و خلوت دونوں میں انسان کو پابند شریعت و شرافت بنا سکتی ہے ورنہ گن پوائنٹ (Gun point) پرلے کر کسی کو شریف نہیں بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی دین اور عقیدہ درست کیا جا سکتا ہے اس لئے اس دور میں جہاد بالتصرف سے بہتر کوئی طریقہ ہے ہی نہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار